ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ایم ایچ 17کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف ان کی غیرحاضری میں مقدمہ چلے گا، آسٹریلیا

ایم ایچ 17کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف ان کی غیرحاضری میں مقدمہ چلے گا، آسٹریلیا

Sun, 16 Jul 2017 21:03:40  SO Admin   S.O. News Service

ملبورن16جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہاہے کہ سن2015ء میں ملائیشین ایئرلائن کی پروازایم ایچ 17کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جا سکتا ہے۔ اتوار کے روز اپنے بیان میں جولی بشپ کہناتھاکہ اس واقعے سے متعلق تمام تر قانونی راستوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاس داری کرے۔ واضح رہے کہ سن 2015میں ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والایہ مسافر بردارطیارہ مشرقی یوکرائنی حدود میں تباہ ہو گیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق اس جہاز کو روسی ساختہ میزائل کے ذریعے نشانہ بنایاگیاتھا۔
 


Share: